• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں احتساب کے نام پر ظلم رقم کیا جارہا ہے، اوو ر سیز پاکستانی

پیرس( نمائندہ جنگ ) پاکستان میں احتساب کے نام پر کب تک ظلم کی داستان رقم کی جاتی رہے گی، اقتدار آنی جانی چیز ہے، طاقت اور اقتدار کے نشہ میں میڈیا کا گلا نہ دبایا جائے، اوورسیز پاکستانیوں کو سچ بولنے پر مجبور کیا جارہا ہے، یہ بات سید کفایت حسین نقوی، افتخار بلو بٹ ،پرویز صدیقی، راجہ کرامت حسین، عتیق الرحمٰن مرزا اور محترمہ روحی بانو نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو بلاجواز، جھوٹے، من گھڑت دیوانی نوعیت کے مقدمہ میں تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے جیل میں رکھنا ظالمانہ اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن شخصیات کو پابند سلاسل کرکے مقاصد حاصل نہیں ہونگے ، وقت گذر جاتا ہے مگر ظلم و زیادتی کی داستانوں کو مٹایا نہیں جا سکتا، ان ہی بنیادوں پر ملک دولخت ہوا، حکمرانوں کو یہ توانائی ملک دشمن قوتوں، دہشت گردی کے خاتمہ اور گراں فروش مافیا کے خلاف صرف کرنی چاہئے اور کرپشن کی نئی لہروں کو روکنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

تازہ ترین