• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، رانا بشارت

لندن (پ ر )عالمی سطح پر پاکستان کے خلا ف ہونے والی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائےگا، پاکستان کے خلاف سازشوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے دم لونگا -ان خیالات کا اظہار رانا بشارت نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے پاکستان کے خلاف کام کرنے والے 270 آرگنائزیشنز اور فیک ویب سائٹس کو اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں سخت گیر موقف کے بعد ان کے خلاف مختلف حربے استعمال کرکے ان کی کردار کشی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔جعلی ویب سائٹس کا اصل مقصد پاکستان کو دنیا بھر میں بد نام اور پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا تھااور خاص طور پر پاکستان کے خارجی تعلقات اور پاکستان کی سیاحت کو نقصان پہنچانا ان کا مشن تھا۔یورپی یونین اور دنیا بھر کے اہم اداروں کے سامنے اور ان کے اندرپاکستان کے خلاف ایسا پراپیگنڈہ کرتے ہیں جس سے دنیا بھر میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے لوگوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے یہ دہشت گردوں کو پرموٹ کرتے ہیں اور دنیا میں دہشتگردی پھیلانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔

تازہ ترین