• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبو ضہ کشمیر میں ظلم رکوایا جائے،کمیونٹی شخصیات لوٹن

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن کی کشمیری کمیونٹی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر ردعمل جاری ہے، ان کا برطانوی حکومت اور اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ کشمیر میں ظلم رکوایا جائے اور زور دیا کہ عالمی برادری کشمیر پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین خطیب لوٹن سنٹرل ماسک مولانا حافظ اعجاز احمد، پی پی پی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری، کوآرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین حاجی چوہدری محمد قربان، لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے نائب صدر پہلوان حاجی ملک پنوں خان، پی ٹی آئی کے حاجی چوہدری رحمت تھوتھالوی، چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، چوہدری سرفراز تھوتھالوی،سماجی شخصیت چوہدری خلیل احمد نے کیا۔

تازہ ترین