• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کسٹمز کی سمگلروں کیخلاف کارروائی،ساڑھے 22کروڑ کا سامان ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹم کلکٹریٹس انفورسٹمنٹ ملتان نے جون 2020ء میں سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 22کروڑروپے کا سامان قبضہ میں لے لیا۔ قبضہ میں لئے گئے سامان میں غیر ملکی گاڑیاں اور دیگر سامان شامل۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ کلکٹر کسٹم ملتان منزہ مجید کی ہدایت پر ٹیموں نے جون 2020ء میں نان کسٹم پیڈ سامان کی ترسیل روکنے کے لئے آپریشن کئے۔ سپریٹنڈنٹ حبیب الرحمن کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں میں انسپکٹرز وقاص مجید، آصف سندھو، شاہ نواز، محمد علی، عمیر احمد، رانا صادق سمیت دیگر نے ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، میاں والی، صادق آباد اور جھنگ میں 6لگژری گاڑیوں، نان کسٹم پیڈ ہائی سپیڈ ڈیزل، پٹرول، گٹکا، چھالیہ، کپڑا اور سگریٹس قبضہ میں لیں۔ پکڑے گئے سامان کی کل مالیت22کروڑ40لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین