• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ایئرپورٹ کورونا چیکنگ ڈیسک بند کروا دیا


سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکاروں کی جانب سے گیٹ پر روکے جانے پر ڈپٹی کمشنر برا مان گئے اور احتجاجاً ایئرپورٹ پر لگائے گئے کورونا چیکنگ ڈیسک ختم کرکے عملے کو واپس بلانے کا حکم جاری کر دیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دو روز قبل ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود ایئرپورٹ پر کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے تو گیٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے روکا جس پر ڈی سی سیالکوٹ برا مان گئے اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس صورتحال کے تناظر میں ڈی سی سیالکوٹ نے ایئرپورٹ پر قائم کورونا چیکنگ ڈیسک بند کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت سیالکوٹ ایئر پورٹ پر فیڈرل ہیلتھ سروس کا عملہ کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈیسک پر موجود عملے کی ضرورت تھِی اس لیے اسے واپس بلایا گیا ہے۔

تازہ ترین