• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپینز لیگ: کوارٹر و سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

چیمپینز لیگ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے معطل لیگ کا آغاز پر ی کوارٹر فائنل میچز سے ہوگا جس میں ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی مدمقابل ہونگی، بارسلونا نیپولی سے ٹکرائے گی جبکہ چیلسی کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہوگا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے چیمپیئنز لیگ کے میچز بھی مارچ کے وسط سے معطل تھے لیکن اب یوئیفا نے کوارٹرز اور سیمی فائنلز کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مانچسٹر یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین گول سے ہرا دیا

کوارٹرفائنلز سے قبل پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا جبکہ لیون اور یوونٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

راؤنڈ آف سکسٹین کے میچ میں نیپولی اور بارسلونا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ چیلسی کا مقابلہ جرمن کلب نائرن میونخ سے ہوگا۔

چیمپیئنز لیگ کے دو کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی ہوچکا تھا جس میں جرمن کلب لائپزگ کا مقابلہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں اٹالین کلب اٹلانٹا یونائیٹڈ کا مقابلہ پی ایس جی سے ہوگا۔

تازہ ترین