• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز 318 پر آؤٹ، انگلینڈ پر 114رنز کی برتری

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 318 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالئے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 114 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کریگ بریتھویٹ 65، شین ڈاؤرچ 61، روسٹن چیز 47 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

شامر بروکس 39، جان کیمپبل 28، جوزف 18، شائے ہوپ 16 اور جرمین بلیک ووڈ نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے 4، جیمز اینڈرسن نے 2، ڈوم بیس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

114 رنز کے خسارے سے انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے15 رنز بنالئے تھے۔

اس سے قبل انگلینڈ اپنی اننگز میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، میچ میں واپسی کے لیے میزبان ٹیم کو پہلے مہمان ٹیم کی 99  رنز کی برتری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

تازہ ترین