پیرس ...رضا چوہدری... پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف ملک کے اندر سب سے بڑی جماعت ہے بلکہ دنیا بھر میں اس کی تنظیمیں موجود ہیں جن میں بعض مقامات پر اختلافات بھی ہوتے ہیں جن کو سنا اور حل کرنا پارٹی قیادت کاکام ہے یہی جمہوریت کا حسن ہے۔
وہ پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی قیادت میں وفد سے ملنے کے بعد جنگ سے گفتگو کررہےتھے۔ اس موقع پر چوہدری ولایت گوندل ان کے صاحبزادے اور خواتین ونگ کی صدر محترمہ روحی بانو پارٹی عہدیدار اور کارکنوں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ پارٹی وفد سے ہونےوالی ملاقات کی رپورٹ پارٹیچیئرمین بلال بھٹو زرداری اورسیز کے صدرسینیٹر رحمٰن ملک کو بھی دیں گے تاکہ ان کی تجاویز کی روشنی میں حل کیا جائے۔
سید یوسف رضا گیلانی یورپی یونین کونسل کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر آج کل پیرس فرانس کے دورہ پر ہیں۔