• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم تک بات پہنچانا چاہتے ہیں، 74 کی چینی 65 کی نہیں دے سکتے، مل مالکان

’وزیراعظم تک بات پہنچانا چاہتے ہیں‘


لاہور(اکنامک رپورٹر) پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی چئیرمین جاوید کیانی ، سابق صوبائی چئیرمین چودھری ذکا اشرف اور ایسوسی ایشن کے دوسرے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت سے کہا ہے کہ لاگت کومدنظررکھ کرچینی کی قیمت مقررکی جائے. چینی موجود ہے کوئی بحران نہیں، ہم کسی سے اختلاف نہیں چاہتے ۔

ہماری بات عزت سے سنی جائے، یہی بات ہم وزیراعظم تک پہنچانا اورمل کر اپنے مسائل سے آگاہ کرناچاہتے ہیں ، حکومت چینی کی ایک قیمت پر اتفاق کرے اورپھرہدایات جاری کرے،انہوں نے کہا کہ چینی کی فی کلو لاگت 74 روپےہے اور اس پر 17 فیصد یعنی 12 روپے 74 پیسے سیلز ٹیکس ہے . انڈسٹری کوبندکرکےحکومت لوگوں کو چینی نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارافورم سیاسی نہیں،ہم کاروباری لوگ ہیں،شوگرملزایسوسی ایشن پریک طرفہ الزامات لگتے رہے،ہمارا موقف نہیں. سنا گیا. اس لئے اب میڈیاسے مددلینے کافیصلہ کیا۔

تازہ ترین