• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، منصوبہ بندی کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کے ممبران اور دیگر کی شرکت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا کہ بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کیلئے پروجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن سسٹم (پی ایم ای ایس) کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزارت کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن ونگ کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایسا نظام نافذ کرنے کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے ممبروں کی مہارت کو بروئے کار لائے جو جدید ، پیشہ ورانہ اور بہترین عالمی طرز عمل کے مطابق ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی،ترقی کی نگرانی اور تشخیصی نظام کا جائزہ لینےکیلئے جمعہ کو منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منصوبہ بندی کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کے ممبران ، ایم این اے نجیب ہارون ، سی ای او حبکو خالد منصور اور چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن سید احمد اور وزارت کے سینئر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

تازہ ترین