اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بنچ اور بار کا مقصد سائلین کو انصاف کی فراہمی ہے، انصاف کی فراہمی کیلئے بنچ اور بار ایک ہیں،بار کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا جبکہ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کورونا یقیناً ہم سب کی دنیا بدل گیا ہے، بعض اوقات ہم ججوںکو بھی منہ چھپانا پڑتا ہے، جب مقدمات کا فیصلہ جلد نہیں ہوتا تو ہمیں وکلا ء سے منہ چھپانا پڑتا ہے، جمعہ کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے سبب عدالتی نظام کو درپیش مسائل پر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کمپلیکس کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ بینچ اور بار کا مقصد سائلین کو انصاف کی فراہمی ہے، انصاف کی فراہمی کیلئے بینچ اور بار ایک ہیں،بار کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔