اسلام آباد (صالح ظافر) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تیسرے فریق کی چال بازی اور بد نیتی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ممکنہ غلط فہمی کو فوری دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک محتاط بیان میں ایرانی سفارت خانے نے عذیر بلوچ کو گینگ کا سربراہ قرار دیا ہے۔ ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اگر کوئی غلط فہمی کسی تیسرے فریق کی چالبازی اور بد نیتی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے تو اسے فوراً دور ہونا چاہئے کیونکہ ایران اور پاکستان کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات تیسرے فریق کو اچھے نہیں لگتے۔ ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔