• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلی شخصیات کے نام استعمال کرنے والے ملزم کاریمانڈ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے اعلی شخصیات کے نام استعمال کرنے اور خود کو پی ایس ظاہر کرنے میں ملوث ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کرلیا۔ جمعہ کو ایف آئی اے حکام نے ملزم فیض علی سید کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا اور بتایاکہ ملزم نے خود کو معزز جج جسٹس سجاد علی شاہ ظاہر کر کے 10جولائی2019کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کال کی دوسری مرتبہ 23 جولائی کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو کال کی ،ملزم کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ نادرا سے حاصل کیاگیا تواس پر اس نے اسلام آبادکے جس گھرکا ایڈریس لکھوایا وہ وفاقی وزیرغلام مرتضی خان جتوئی کے نام پر ہے۔ملزم کے خلاف جڑواں شہروں کے علاوہ لاہور میں متعددمقدمات درج ہیں ۔
تازہ ترین