ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان میں سیکرٹریٹ نہ بنانے پر انجمن تاجران سیداں والا بائی پاس بوسن روڈ کے تاجروں کا صدر رانا عبدالرحمان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرہ میں مختلف مارکیٹوں کے صدور جنرل سیکرٹری چوہدری سیف الرحمن سنگھٹرا،رانا اسد جاوید،اعظم قریشی،عدنان بخاری،محمد حماد،جنید احمد،طاہر،رفیق،رانا عمیر،وسیم خان ودیگر تاجر رہنماوں نے شرکت کی،اس موقع پرمظاہرین نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق چیمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔