آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے،وسیب کو لڑایا جا رہا ہے،سرائیکستان کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے صدر  نے کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے نام پر وسیب کو ایک دوسرے سے لڑایا جا رہا ہے، ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے حقیقت یہ ہے کہ سول سیکرٹریٹ ملتان نہیں بہاولپور قائم ہوا ہے ۔ اس وقت طارق بشیر چیمہ غیر اعلانیہ طور پر سول سیکرٹریٹ کے نام پر وزیراعلیٰ بنےہوئے ہیں‘ اور چولستان کی مقامی آبادی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔وہ سید فاروق القادری کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سید علی رضااور سید فصیح الدین سہروردی سے تعزیت کے بعد وسیب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔
ملتان سے مزید