تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی داکارہ مہوش حیات نے کورونا کے دور میں والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تاکید کردی۔
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ والدین پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اپنے بچوں کی ویکسینیشن کرائیں اور پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی دوا نہیں آئی مگر پولیو سے بچاؤ کی دوا موجود ہے، پولیو ورکرز نے کورونا وبا کے دوران دن رات ایک کر کے وائرس کے اثرات کو کم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان ورکرز نے اپنی فیملیز سے دور رہ کر ہمیں محفوظ بنایا۔