وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سربرینیکا میں 8 ہزار مسلمانوں کے قتل عام کو 25 سال مکمل ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال بوسنیا میں ہونے والی نسل کشی سے مماثلت رکھتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 25 سال قبل جولائی میں 20 ہزار افراد کی نسل کشی کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال بوسنیا میں ہونے والی نسل کشی سے مماثلت رکھتی ہے، دنیا پر اجتماعی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ تاریخ کو دہرایا نہ جائے۔