• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کیلئے پی آئی اے کا فضائی آپریشن جاری

متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کا فضائی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کے لیے پروازیں روانہ ہورہی ہیں، مسافروں کو روانگی کے 96 گھنٹوں کے اندر مختص لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ کورونا منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی جبکہ دبئی اتھارٹی کی جانب سے سفر کے لیے کلیئرنس سرٹیفیکٹ بھی لازم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یو اے ای کے سفر کے خواہشمند مسافر آن لائن اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں، ٹکٹس پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پُر کرنا لازم ہے۔

تازہ ترین