• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا حلیم عادل شیخ کیخلاف انکوائری کا آغاز


قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔

نیب کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے خلاف انکوائری سے متعلق ڈپٹی کمشنر ملیر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

نیب نے 253 ایکڑ سرکاری زمین کی غیر قانونی فروخت سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب نے خط کے ذریعے حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز سمیت دیگر دستاویزات بھی طلب کر لیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے خلاف حتمی رپورٹ تیار کرلی

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن کا محکمہ بھی حلیم عادل شیخ کے خلاف تحقیقات مکمل کر چکا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے سرکاری زمین کا کمرشل استعمال کیا تھا۔

نیب کی جانب سے خط کے ذریعے ڈی سی ملیر کو 27 جولائی تک تمام ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمۂ اینٹی کرپشن سے بھی شواہد طلب کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین