آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے عدالت میں ملاقات

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دو رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم عزیر بلوچ اور شیر محمدکو پیش کیا گیا ، اس موقع پر عدالت نے عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد عزیر بلوچ کی اہل خانہ سے ملاقات 15 سے 20 منٹ تک جاری رہی ۔

دوسری جانب کیس میں استغاثہ کے گواہ نے بیان قلم بند کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان نے دو اہلکاروں اعجاز اور ناصر کو اغواء کےبعد قتل کیا تھا، ملزماں نے مقتولین کی مسخ شدہ نعشیں میوہ شاہ قبرستان میں پھینک دی تھیں۔

ملزمان کے خلاف پاک کالونی تھانے میں دوہرے قتل کیس کا مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید