مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بیان پر خود عمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب دو سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، اس پر استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران صاحب قوم بھی آپ سے یہی مطالبہ کررہی ہے کہ ’کارکردگی دکھاؤ ورنہ گھر جاؤ‘، عمران صاحب دو سال میں آپ نے جو کچھ کیا ہے، اس پر استعفیٰ تو بنتا ہے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب دوسروں پر ملبہ پھینکنے سے اب آپ کی کرپشن، نااہلی اور جھوٹ چھپ نہیں سکتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی کا ملبہ بیوروکریسی پر مت ڈالیں۔