• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کے 730 نئے کیسز سامنے آگئے


پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 730 نئے مریض سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 85 ہزار991 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اس دوران مہلک وائرس کے باعث 13 زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 1 ہزار 985 ہوچکی ہے۔

صوبے میں مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 53 ہزار 836 ہے۔

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنےآئی تھی کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی یومیہ ٹیسٹنگ میں 56 فیصد تک کمی کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 16 ہزار 470 سے کم ہوکر 7 ہزار 745 پر آچکی ہے۔

تازہ ترین