آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ساہیوال: زہر خورانی کے باعث 2 کمسن بچیاں جاں بحق

ساہیوال کے علاقے چیچہ وطنی میں زہر خورانی کے باعث 2 کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق زہر خورانی کا واقعہ تھانہ صدر چیچہ وطنی کے نواحی علاقے چک نمبر 38 میں پیش آیا، جہاں 2 کمسن بہنیں 5 سالہ نورین اور 7 سالہ سحرش جاں بحق جبکہ تیسری بہن 8 سالہ سویرا کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بچیوں کے باپ حق نواز کے مطابق بچیوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے، پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید