• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک نے رویہ نہ بدلا تو تحویل میں لے سکتے ہیں، اسد عمر



کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نےکہاہےکہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، کے الیکٹرک نے رویہ نہ بدلاتو تحویل میں لے سکتے ہیں جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہےکہ اوور بلنگ کا معاملہ میں نیپرا کے پاس لے جاؤں گا اگر ناجائز اووربلنگ کی گئی تو کے الیکٹرک اسے ریفنڈ کرے گی۔ 

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے کے چھٹے ہفتے کو گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی اور کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا بھی ختم کر دیا۔ 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی ۔

تازہ ترین