نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ اہلخانہ اور دیگر عملے کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور ان کے نتائج کے منتظر ہیں۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور دیگر افراد سے درخواست کی کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے، وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں۔