راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طارق حمید بھٹی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیرانتظام راولپنڈی میں قائم مختلف مارکنگ سنٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر غلام دستگیر اور کنٹرولر امتحانات ملک محسن عباس بھی ہمراہ تھے۔ طارق حمید بھٹی نے مختلف سرکاری سکولوں میں کووڈ 19اور مارکنگ کے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی مشکل کی صورت میں چیئرمین بورڈ‘ سیکرٹری بورڈ‘ کنٹرولر امتحانات یا ڈپٹی کنٹرولر سکریسی کو مطلع کیا جائے۔