کوئٹہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا، ایک ہی دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہو جانے سے عوام نے سر پکڑ لیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 290 سے بڑھ کر 320 روپے ہوگئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت میں 10 روپے فی درجن کا اضافہ ہو جانے سے قیمت 140 روپے ہو گئی ہے۔
بکرے کا گوشت 850 روپے فی کلو کی بجائے 11 سے 12 سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت 480 روپے فی کلو کی بجائے 560 سے 600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
کوئٹہ شہر میں دودھ کی 100 روپے کی بجائے 110 روپے اور دہی کی 110 روپے کی بجائے 120 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔