• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اسپتال منتقل

وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

طارق بشیر چیمہ کو پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیرکے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاہم ان کی حالت اب تسلی بخش ہے۔

طارق بشیر چیمہ نے چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا ۔

گزشتہ رات وفاقی وزیر کا آکسیجن لیول 91 فیصد پر آنے کی وجہ سے انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین