• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: شاہی خاندان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران دوران ڈیوٹی سو گئے

فوٹو: برطانوی میڈیا
فوٹو: برطانوی میڈیا 

ونزر کاسل میں شاہی خاندان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران دوران ڈیوٹی سو گئے، غفلت کا مظاہرہ کرنے کے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق میٹ پولیس کی رائلٹی اینڈ اسپیشلسٹ پروٹیکشن ٹیم کے چند افسران سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ افسران پر اپنی پوسٹ بلاجواز چھوڑنے اور دورانِ ڈیوٹی سونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق میٹ پولیس نے معاملے سے دی انڈیپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے، یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا زیرِ تفتیش افسران کے فرائض محدود کیے جائیں یا نہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق توقع ہے کہ آئندہ ہفتے کے اختتام سے قبل اس کیس کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔

ادھر  بکنگھم پیلس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید