• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: بویا میں فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن


شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کرد یے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کےتبادلےمیں 4 جوان بھی شہید ہوئےہیں ۔

شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل، سپاہی محمد شہباز، سپاہی راجا وحید اورسپاہی محمد رضوان شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق علاقے کی ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی  میں ٹھکانے میں موجود تمام دہشت گرد مارے گئے۔

تازہ ترین