• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ، اینجلک کربر دوسری پوزیشن کھوبیٹھیں سرینا کی حکمرانی برقرار

لندن (جنگ نیوز) جرمن کھلاڑی اینجلک کربر عالمی ٹینس رینکنگ میں دوسری پوزیشن کھوبیٹھیں جبکہ چارلیسٹن ٹینس ٹائٹل جیتنے والی امریکا کی سلونی اسٹیفنزنے پانچ درجے ترقی پاکر 21ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ امریکی اسٹار سرینا ولیمز بدستور ٹاپ پوزیشن پربراجمان ہیں۔ مینز سنگلز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔نوواک جوکووچ کی پہلی پوزیشن پر بادشاہت جاری ہے۔مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق دودرجے ترقی کرتے ہوئے 45ویں پوزیشن پر قبضہ کیا۔ چارلیسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعدنئی عالمی ٹینس درجہ بندی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق انجری نے جرمن اسٹار اینجلک کربر کوتیسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔سلونی اسٹیفنز نے ٹائٹل جیت کر رینکنگ بھی بہتر کرلی اور25ویں سے چھلانگ لگاکر 21ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔امریکا کی سرینا ولیمز پہلے،پولینڈ کی آگنسیکا راڈونسکا دوسرے،اسپین کی گاربین مگوروزا چوتھے، بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکاپانچویں،روس کی ماریا شراپووانویں اور سوئٹزرلینڈ کی بلینڈ بینسک نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔ویمنزڈبلز میں مارٹینا ہنگز اورثانیہ مرزاپہلی پوزیشن پر سرفہرست ہیں۔ مینز سنگلز میں سربیا کے نوواک جوکووچ پہلے،برطانیہ کے اینڈی مرےدوسرے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈررتیسرے، اسٹین سلاس وارینکاچوتھے،اسپین کے رافیل نڈال پانچویں نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین