• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروٹ پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے 118چینی کاریگر خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (شِنہوا)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبے کروٹ پن بجلی پلانٹ کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے 118چینی کاریگر خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔یہ 118 ٹیکنیشن چائنہ تھری گورجز ساوتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کی طرف سے بھیجے گئے ہیں جو سی پیک کے اس منصوبے کی تعمیر میں حصہ لے رہا ہے۔دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا70کلومیٹر مشرق میں واقع 720 میگاواٹ صلاحیت کے اس پن بجلی منصوبے کی تعمیر اب کلیدی مرحلے میں ہے ۔اس منصوبے کی تعمیراتی کمپنی کے مطابق2021 کے آخر تک اس منصوبے سے کمرشل بنیادوں پر پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے اور پلانٹ کی مکمل طور پر فنکشنل ہونے پر سی پیک کے اس منصوبے سے بجلی کے سالانہ3ارب20کروڑ یونٹ حاصل ہوں گے۔

تازہ ترین