آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاق نے پنجاب کے حصے پر 168ارب کا کٹ لگادیا

لاہور(آئی این پی)وفاق نے پنجاب کے حصے پر 168 ارب کا کٹ لگادیا،صوبائی حکومت کی مالی مشکلات بڑھ گئیں،ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا خدشہ،پورا سال شدید مالی بحران کا سامنا رہیگا۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال دوہزار بیس اکیس میں کوروناوبا سے ملک بھر میں پیدا ہونے والے بحران کے باعث صوبوں کے مالیاتی شیئرکم کردیئے گئے ہیں‘ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹارگٹ میں کمی کے بعد صوبائی شیئرمیں کمی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی شیئر کم ہونے سے ترقیاتی منصوبوں پر فنڈز کا اجرا متاثر ہوگا،جبکہ صوبائی اخراجات اور انتظامی امور کے لیے وفاق نے صوبے کے قرض لینے کی شرح میں اضافہ بھی کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید