• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین تک رسائی ضرورت کے تحت ملنی چاہیے، بِل گیٹس

نیو یارک (جنگ نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین ان ممالک اور لوگوں کو مہیا کی جانی چاہیے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے نہ کہ ان کو جو اس کے حصول کے لیے سب سے زیادہ بولی لگائیں،وہ گزشتہ روز کووڈ 19 کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر دوا اور ویکسین کو زیادہ بولی لگانے والے کو دے دیا جائے گا ان کے بجائے جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہو گی تو پھر یہ جان لیوا وبا زیادہ عرصے تک موجود رہے گی۔

تازہ ترین