اسلام آباد( نما ئندہ خصوصی ) پاکستا ن مسلم لیگ راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت زبیر احمد خان اور جنرل سیکر ٹری فیاض تبسم مسلم لیگ ہا ئوس میں ہوا جس میں 14 اگست کے حوا لے سے مشاورت اور ضلع میں پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے جا ئز ہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرت ہو ئے ضلعی صدرز بیر احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارا پروگرام پچھلے سال کی طرح اس دفعہ بھی مسلم لیگ کی طرف سے ساری تحصیلوں ،سٹی اور کینٹ میں ریلیاں نکا لنے کاتھا مگر کورونا وائرس اور اجتما عات اور ریلیوں پر پابندی کی وجہ سے اس سال ممکن نہیں ہے تاہم ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہو ئے ضلع بھر میں پروگرام،کیک کٹنگ اور پر چم کشا ئی کی جا ئے گی،مرکزی پروگرام مسلم لیگ ہا ئوس راولپنڈی میں کیا جائے گا،تنظیم سازی پر گفتگو کرتے ہو ئے زبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ چونکہ حکومت پنچاب نے بلدیا تی الیکشن کر وانے کا اعلان کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن نئی نیبر ہوڈ کونسل اور پنچایت کو نسل کی حلقہ بندیاں کر رہا ہے تو کار کن جلد از جلد پارٹی کی تنظیمیں مکمل کریں۔جنرل سیکرٹری فیاض تبسم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں واحد پاکستان مسلم لیگ کی لیڈ ر شپ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ ہے جس پر کوئی کرپشن کے کیس نہیں ہیں،ان کی اولادیں انکا کاروبار پاکستان میں ہے اور پاکستان اور دین سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ۔ پاکستان اور پاکستانی سیاست پر جب بھی برا اور مشکل وقت آیا تو چوہدری شجاعت حسین نے اس بحران سے نکا لنے میں اہم کردار ادا کیا ،سابقہ ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری رخسا نہ جمشید بٹر ،ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری قمر لودھی ،یوتھ رہنما مشتاق قریشی ،مرکزی جنرل سیکر ٹری ایم ایس ایف قیصر خان ، سیکر ٹری انفارمیشن عمران کھو کھر ،چیف آرگنا ئز رتحصیل مری حماد عباسی ،سینئر لیگی رہنما مرزا غفنفر،مرکزی جنرل سیکرٹری لیبرو نگ یونس اعوان ،سینئر نائب صدر لیبر ونگ اعظا م چوہدری،ابراہیم خان ،چنگیز خان ،شبیر اعوان ،ملک عمران حنیف ،ملک طا ہر اور جاوید پیر زادہ نے بھی خطاب کیا۔