• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی ،ڈرائیور نے مالک کو گاڑی سے محروم کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ٹیکسی ڈرائیور نے مالک کو گاڑی سے محروم کردیا ۔عبیداللہ ولد حاجی سلیم سکنہ وزیرستان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی موٹرکار اکبرنواز ولد شیر نواز سکنہ بنوں کو بطور امانت دی تھی جو اس پر ٹیکسی کرتاتھا ایک سال قبل اس نے ڈرامہ رچایا کہ اس کی موٹرکاربنوں میں چور ی ہو گئی ہے بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ اکبر نواز نے ہی چوروں کاساتھ دیا تھا جس کی ایف آئی آر بنوں تھانہ میں درج ہوئی تھی اوراس کی گرفتاری کے بعد گاڑی برآمد ہوئی تھی گاڑی ملنے کے بعد اکبر نواز دوبارہ اس کے پاس آیا اور کسی کی ذمہ داری پراس سے ایک با ر پھر گاڑی لیکر اسے بطور ٹیکسی چلانا شروع کردیا ایک چند ماہ گاڑی چلانے کے بعد اکبر نواز نے دوبارہ گاڑی خورد برد کر لی ہے جس پر پولیس نے اس کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تازہ ترین