• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کا نوٹس لے: اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کا نوٹس لے۔

یوم شہداء کشمیر کے موقع پر اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر میں شہید ہونے والے مظلوم شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، آزادی کی خاطر کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے، کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت نے جبری لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی عصمت دری پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے، کرفیو کے باعث کشمیریوں کو بنیادی ضروریات زندگی اور اشیائے خورونوش کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے خطہ کسی بڑی جنگ کی دلدل میں پھنس سکتا ہے، اقوام متحدہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

تازہ ترین