• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سوپر لیگ سیزن فائیو کے 10 میچز کے ٹکٹوں کے رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں لیگ میچز کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جارہی ہے ۔

پاکستان سوپر لیگ فائیو کے وہ 10 میچز جو بارش کی نذر ہوئے یا بند دروازوں میں کھیلے گئے یا پھر کورونا وائرس کی وجہ سے ہو ہی نہ سکے ، ان میچوں کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کو واپس کی جا رہی ہے ۔

ملک کے مختلف سینٹرز پر ری فنڈ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، مختلف سینٹرز پر شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹ واپس کرنے پہنچی ، ٹکٹوں کی ری فنڈ کا یہ عمل دو مرحلوں پر مشتمل ہے ۔

پہلے مرحلے میں لیگ کے چھ میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جارہی ہےجو 5اگست تک جاری رہے گا۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6اگست سے 29اگست تک ہو گا جس میں ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائیر میچز ، دو ایلمنیٹر میچ اور فائنل میچ کے ٹکٹس ری فنڈ کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین