پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے پیغام میں لکھا کہ الحمد للہ ایک ماہ بعد کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہے۔
شہلا رضا نے 15 دن بعد اپنا پلازما عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ 15 جون کو شہلا رضا نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔