آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید