کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اپنی اہلیت مکمل طور پر کھو چکے ہیں، ان حکمرانوں کا قوم پر مزید مسلط رہنے کا کوئی آئینی یا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا اگر حکمران مزید مسلط رہے تو ملک کا دیوالیہ نکل جائیگا، معاشی دہشت گرد حکومت سے نجات اورملک کو بچانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کومتحد اور سنجیدہ ہونا ہوگا۔