• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ ، ریکارڈکا جائزہ لیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سی پی او راولپنڈی نے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،اس دوران تھانوں کی پٹرولنگ گاڑیوں ،رہائشی بارکوں ، حوالات،فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈکا جائزہ لیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے تھانہ پیرودہائی،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صادق آباد ، تھانہ ائیر پورٹ اورتھانہ کلرسیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پرسی پی او نے افسران وملازمین سے کہاکہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت سے پیش آیا جائے، اور ان کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عملہ ڈیوٹی کے دوران بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ استعمال کرے ۔
تازہ ترین