بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹرسٹ کالونی لیڈیز پارک کی بجلی ایک ماہ سے منقطع‘ کنٹونمنٹ بورڈ اور کارپوریشن کے درمیان حدودکے تنازعہ میں ٹرسٹ کالونی کے مکین پس کررہ گئے۔ تفصیل کے مطابق ٹرسٹ کالونی بہاول پورمیں قائم واحدپارک کی بجلی ایک ماہ سے منقطع ہے کنٹونمنٹ بورڈ اور کارپوریشن کے درمیان حدودکے تنازعہ پر ٹرسٹ کالونی کے رہائشی پس رہے ہیں جس کے باعث گذشتہ ایک ماہ سے ٹرسٹ کالونی پارک کی بجلی منقطع ہے بجلی منقطع ہونے سے ٹرسٹ کالونی کے مکین خاص طورپرخواتین اور بچے شدیدپریشانی کاشکار ہیں کیونکہ پارک میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کی واحد تفریح گاہ ویران ہوچکی ہے۔ٹرسٹ کالونی کے مکینوں نے کمشنر بہاول پور ڈی سی او بہاول پور سے فوری نوٹس لینے اور پارک کی بجلی بحال کرنے کامطالبہ کیاہے۔