آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورنگی، کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق


کراچی کے علاقے کورنگی میں اسنوکر کلب کا بجلی کا غیر قانونی کنکشن14 سالہ لڑکے کی موت کا سبب بن گیا، غیر قانونی کنکشن کے تار سے کرنٹ لگنے سے طاہر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر میں تار سے کرنٹ لگنے سے 14 سالہ لڑکا طاہر جاں بحق ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کی موت اسنوکر کلب میں غیر قانونی کنکشن کی تار سے کرنٹ لگنے سے ہوئی۔

دکاندار نے غیر قانونی کنکشن سے لائٹ لی اور ارتھ گیس کے پائپ سے لیا تھا، طاہر غریب سبزی فروش گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

اسنوکر کی دکان میں کھیلنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک اور متاثرہ بچے نے بتایا کہ صبح اسنوکر کھیلنے کے دوران مجھے 2 مرتبہ کرنٹ لگا تھا، میں نے کرنٹ لگنے کا دکاندار کو بھی بتایا تھا، دکاندار نے میری بات سنی ان سنی کردی تھی۔

واقعہ سے متعلق کے الیکٹرک کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہےنہ ہی بچے کے والدین نے کوئی قانونی کارروائی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید