• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیمارداری کرنیوالا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا علامات ظاہر ہوئیں تو میں نے تمام اہم میٹنگز منسوخ کر دیں، میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بخار اور جسم میں درد کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کیا تھا، ٹیسٹ مثبت آنے پر فوری ڈاکٹرز سے مشورہ کیا اور علاج شروع کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹرز نے پلازمہ تھراپی کے ذریعے میرا کورونا وائرس کا علاج کیا،میں 9 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہا،میری تیمارداری کرنے والا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ شوگر کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائی ضرور ہوگی، جس نے لوگوں کو لوٹا ہے اسے کٹہرے میں لانا ضروری ہے، وقت آگیا ہے کہ مجرم اب بے نقاب ہوں گے۔

تازہ ترین