بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک بحالی صوبہ بہاولپورہرلسانی تعصب سے پاک ہے صوبہ بحال ہونے پربے روزگاری کاخاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورنوابزادی سائرہ عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بہاولپوصوبہ ہونے پر ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا سب سے بڑھ کر ہمیں ہماری شناخت ملے گی اورہمارے وسائل ہمارے ہی صوبے پرخرچ ہونگے