• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجمل وزیر آڈیو تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیشن قائم


اجمل وزیر آڈیو تحقیقات کے حوالے سے انکوائری کمیشن قائم کردیا گیا۔

پشاور سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ صاحبزادہ سعید جبکہ ریٹائرڈ جج محمد بشیر اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار ڈی آئی جی طارق جاوید انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن آڈیو کلپ کا فرانزک کے ذریعے حقائق معلوم کرے گا، کمیشن آڈیو کلپ میں کی گئی باتوں کے حوالے سے معاملہ کی تحقیقات بھی کرے گا۔

 کمیشن حکومتی خزانے کو پہنچنے والے نقصان سے بھی آگاہ کرے گا، کمیشن اجمل وزیرکے دور میں ہونے والی تمام پروکیورمنٹ کی تحیقیات کے ساتھ اس دور میں دیے جانے والے اشتہارات کی شفاعیت بھی جانچے گا۔

کمیشن تین دن کے اندر اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کے پی کے کو جمع کرائے گا۔

سیکریڑی ایڈمسنٹریشن ظاہر شاہ فوکل پرسن ہوں گے۔ اسپیشل برانچ، فرانزک لیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارےکمیشن کوسپورٹ فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: میرے خلاف سازش ہوئی، اجمل وزیر

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اشتہاری ایجنسی اور مشیر اطلاعات کے درمیان کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اجمل وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

تازہ ترین