• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


خیبرپختونخوا کے سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ میرے خلاف ساز ش ہوئی ہے۔

اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کی مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے پر ہٹائے گئے اجمل وزیر نے کہا کہ سازشیوں نے میرا راستہ روکنے کے لیے گھٹیا طریقہ اپنایا۔

انہوں نےکہا کہ مختلف اجلاسوں اور بریفنگز کو کاٹ کر من گھڑت آڈیو تیار کرائی گئی۔

سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ جس معاملے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کو فارغ کردیا گیا

اس سے قبل وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور مشیر اطلاعات خبیرپختونخوا کامران بنگش اجمل وزیر کو ہٹانے کی تصدیق کی تھی۔

شبلی فراز نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کو ہٹادیا ہے، حکومت اپنے وزراء پر کڑی نظر رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے کسی کو کوئی چھوٹ نہیں ملے گی، جس وزیر کے خلاف کوئی ثبوت ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین