آپ آف لائن ہیں
جمعرات 22؍ ذی الحج 1441ھ13؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

روبی انعم کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم دل کا دورہ پڑنے کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تین روز قبل چہروں پر قہقہے بکھیرنے والی اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ روبی انعم کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا۔

اس وقت روبی انعم آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں ہیں۔

دل لگی سے مزید