کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک کے 30کھلاڑیوں کو30ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔ رقم کورونا وائرس کی وجہ سے مالی طور متاثر ہونے والے کھلاڑیوں کو دی جارہی ہے۔ پی ایچ ایف کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کھول دیے گئے ہیں، اگست کے آخر میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، ایف آئی ایچ 2023 میں فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کرائے گی۔ ستمبر اکتوبر میں ایس او پیز کے ساتھ قومی ٹرے اور قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔